Advertisement

جماعت اسلامی نے کراچی کے لیے 24 نکاتی چارٹرآف ڈیمانڈ پیش کردیا

پیٹرول کی قیمت

پیٹرول کی قیمت

جماعت اسلامی کے رہنما حافظ نعیم الرحمان نے کراچی کاررواں میں شہرقائد کے لیے 24 نکاتی چارٹ آف ڈیمانڈ پیش کردیا ہے۔

شرکا سے خطاب میں رہنما جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہم کراچی کو مہاجر، سندھی اورپختون میں تو تقسیم کرتے ہیں، لیکن اس شہر کو اس کا جائز حق نہیں دیتے۔ اگر کراچی کی آبادی کی درست طریقے سے مردم شماری کرلی جائے تو پھروزیراعلی ساڑھے تین کروڑ آبادی والے اس شہر سے ہی ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے اس شہرسے مینڈیٹ لے کروڈیروں اورجاگیرداروں کے ہاتھوں فروخت کردیا، ہم اعلان کرتے ہیں کہ کہ کراچی کے عوام اپنا پورا حق لیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے کراچی میں موجود اہم مسائل کے حل کے لیے درج ذیل چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا;

کراچی کی اصل آبادی پر ڈاکا نہیں چلے گا۔ کراچی کی پوری گنتی کی جائے۔

کراچی میں با اختیار شہری حکومت کا نظام قائم کریں۔

Advertisement

پانی کا کے فور منصوبہ مکمل کرو، کراچی کو پانی دو۔

کراچی کے لیے باعزت ماس ٹرانسپورٹ نظام بناؤ۔

لوڈ شیڈنگ اورمہنگی بجلی کا خاتمہ کیا جائے۔

کراچی میں ایک انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی قائم کی جائے۔

صعنتی علاقوں کے مسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کریں۔

کراچی کے نوجوانوں کوسرکاری نوکریاں دو۔

Advertisement

کراچی کے تمام 7 اضلاع میں ایک ایک 500 بستروں کا جدید اورمعیاری اسپتال تعمیرکرو

پولیس کو سیاسی وابستگی اور مداخلت سے پاک کرکے مکمل طورپرخودمختارادارہ بنایا جائے ۔

سالہاسال پرانے سیوریج انفراسٹرکچرکا سروے کرا کرناقص لائنوں کی جگہ نئی لائئنیں ڈالی جائیں۔

سیوریج لائنوں سے پلاسٹک کی تھیلیوں، کچرے، ریت اوراینٹوں وغیرہ سے صفائی کا باقاعدہ نظام بنایا جائے۔

شہر میں آوارہ کتوں کے خاتمے کے لیے سائنسی بنیادوں پر کوئی پروگرام شروع کیا جائے۔

کراچی کی 500 سے زائد کچی آبادیوں کو متبادل سستے پلاٹ / فلیٹ فراہم کیے جائیں۔

Advertisement

کراچی میں کم آمدنی کے لوگوں کے لیے رہائش کا مسئلہ حل کیا جائے

کوآپریٹوہاؤسنگ سوسائٹیزکے الاٹیزکوان کی زمینوں کا قبضہ دلوایا جائے اور ان ے مسائل حل کیے جائیں۔

ناکارہ اسٹریٹ لائٹس کی مرمت اورنئی اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کی جائے۔

ماہی گیروں کے مسائل حل کیے جائیں۔

ہریونین کونسل میں ایک ماڈل فیملی پارک اورایک کھیل کا میدان تعمیرکیا جائے۔

کراچی کے ساحلی علاقے کوترقی دی جائے۔

Advertisement

سماجی بہبود / بے سہارا افراد کی دیکھ بھال کا نظام قائم کیا جائے۔

مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ کیا جائے۔

کھیل اور کھلاڑیوں کی سرپرستی کی جائے۔

کراچی کے ساتوں اضلاع میں ایک ایک نئے اسٹیڈیم کی تعمیر کی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version