Advertisement

عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے، سلطان محمود

سلطان محمود

سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ڈڈیال میں وزیر مواصلات چوہدری اظہر صادق کی رہائش گاہ پرمیڈیا اور سینئر رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈڈیال میں میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کیمپس جلد قائم کر دیا جائے گا تاکہ طلبا و طالبات کو مقامی سطح پر تعلیمی سہولیات میسر آسکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم جہاں مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے کے لئے کوشاں ہیں وہاں پر آزادکشمیر کے عوام کی فلاح وبہبود اور اُن کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

سلطان محمود چوہدری کا کہنا تھا کہ میں ڈڈیال کے عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ اُن کے مسائل حل کرنے کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھی جائے گی اور اُن کے مسائل حل کیے جائیں گے۔

سلطان محمود چوہدری نے صحافیوں کے مختلف سوالات کے جواب میں مزید کہا کہ آزادکشمیر میں ہم عوام کی سہولت کے لئے ہر طرح کے بہترین اقدامات اُٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ عوام کا معیار زندگی بلند ہو اور ریاست میں خوشحالی ہو۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ڈڈیال میں میرپور یونیورسٹی کے کیمپس کا قیام جلد عمل میں آجائے گا اس سلسلے میں، میں نے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

سلطان محمود چوہدری کا کہنا تھا کہ ڈڈیال میں اس کیمپس کے قیام سے مقامی اور گرد و نواح طلباء و طالبات کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو جائے گا اور یہ کیمپس جلد اپنا کام شروع کر دے گا۔

صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا مزیدکہنا تھا کہ ہم آزادکشمیر کے عوام کے مسائل کے حل کے لئے دن رات کوششیں کر رہے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ عوامی مسائل کے حل کے لئے فوری اقدامات اُٹھائے جائیں۔

تقریب میں وزیر مواصلات چوہدری اظہر صادق، وزیر مال چوہدری اخلاق احمد، وزیر فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ چوہدری یاسر سلطان، ممبر کشمیر کونسل شجاع راٹھور اور دیگر بھی موجود تھے جبکہ وزیر مواصلات چوہدری اظہر صادق، وزیر مال چوہدری اخلاق احمد، وزیر فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ چوہدری یاسر سلطان، ممبر کشمیر کونسل شجاع راٹھور اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version