Advertisement

ماضی میں بھارتی بیٹنگ کا بوجھ سنبھالنے والے ایک بار پھر یکجا

سوشل میڈیا پر ایک تصویر زیر گردش ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق بھارتی اوپنر وی وی ایس لکسمن اور مڈل آرڈر بلے باز راہول ڈریوڈ ایک بار پھر ایک ساتھ بیٹھے ہوئے  ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر دونوں کھلاڑیوں کی  دو تصاویر شیئر کی گئی ہیں پہلی تصویر اس وقت کی ہے جب دونوں کھلاڑی ماضی میں ٹیم کاحصہ تھے اور دوسری تصویر اسٹیڈیم میں بیٹھے آئی پی ایل 2022 کے  رائل چیلنجرز بنگلور(آر سی بی) اور  پنجاب کنگز(پی بی کے ایس) کے میچ کی ہے۔

وی وی ایس لکسمن نے بھارت کے لئے   86 میچز کھیلے اور 2338 رنز بنائے  جن میں 6 سینچریاں اور 10 نصف سینچریا ں شامل ہیں جبکہ انہوں نے  134 ٹیسٹ میچز میں بھارت کی نمائندگی کی اور 8781 رنز بنائے  جن میں 17 سینچریاں اور 56 نصف سینچریاں شامل ہیں۔

راہول ڈریوڈ نے  بھارتی ٹیم کے لئے 344 ون ڈے میچز میں حصہ لیا  اور 10889 رنز بنائے جن میں 12 سینچریاں اور 83 نصف سینچریاں شامل ہیں ۔

انہوں نے  164 ٹیسٹ میچز میں بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے 13288 رنز بنائے جن میں 36 سینچریاں اور 63 نصف سینچریاں شامل ہیں۔

راہول ڈریوڈ نے بھارت کے لئے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ بھی کھیلا اور 31 رنز بنائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسرائیل کھیلے گا تو فیفا ورلڈ کپ ہم نہیں کھیلیں گے، اسپین کا بڑا اعلان
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم فائنل میں میڈل حاصل نہ کرسکے
ایشیا کپ سے دستبرداری، پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان ہوسکتا تھا
 پاک-بھارت ہاکی کے بڑے ٹاکرے 23 اور 26 جون کو لندن میں ہوں گے
ایشیا کپ، پاکستان نے یو اے ای کو 41 رنز سے شکست دے دی
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version