Advertisement

سرمد سلطان کھوسٹ کس اداکارہ کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں

سرمد سلطان کھوسٹ کا نام پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری میں کسی تعرف کا محتاج نہیں وہ ایک باصلاحیت اداکار، بہترین ہدایت کار، پروڈیوسراورڈرامہ نویس ہیں۔ بطورہدایت کار ان کےمشہور ترین ڈراموں میں ہمسفراوراور شہرذات شامل ہیں جوعوام الناس میں بے پناہ مقبولیت حاصل کر چکے ہیں۔

سرمد کھوسٹ اپنی فلم زندگی تماشہ کی بدولت جنوبی ایشیا کے بہترین فلم میکرمیں شمار کئے جاتے ہیں جبکہ اس فلم نے کئی ایوارڈ بھی اپنے نام کئے ہیں۔ بطور ہدایت کار ان کے مشہور ڈراموں میں پیا نام کا دیا، میرا یقین، داغ، مور محل، منٹو، نورالعین اور تیری رزا شامل ہیں۔ جبکہ ان کی فلموں میں منٹو، موٹر سائیکل گرل، زندگی تماشہ اور کملی جو ابھی ریلیز ہونے جارہی ہے شامل ہیں۔

سرمد کھوسٹ ماضی کے مشہور ادکار عرفان کھوسٹ کے صاحب زادے ہیں اور انہیں ہی کی طرح بہترین اداکار ہیں۔ حال ہی میں سرمد کھوسٹ نے اپنے دیئے جانے والے ایک انٹرویومیں اپنی ذات اور کام  کے حوالے سے بات کی۔

اس انٹرویو میں پوچھے جانے والے ایک سوال پر کہ آپ آج کل کی نئی اداکاراؤں میں ہانیہ اور علیزے کو پرفارمنس کے اعتبارسے صبا، ماہرہ یا مہوش میں سے کس سے ملائیں گے۔ اس پر سرمد کا کہنا تھا کہ اتفاق سے انہوں نے نئی اداکاراؤں کے ساتھ سے کام نہیں کیا انہوں نے کہا صرف سجل کے ساتھ بطور ہدایت کارجبکہ درافشاں کے ساتھ اداکار کے طورپر کام کیا۔

 سرمد کا کہنا تھا کہ وہ اقراء عزیز کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھتے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ اقراء اپنے اند جادوئی خصوصیات رکھتی ہیں اور اقراء کو ہی پرفارمنس کے اعتبار سے ان تینوں اداکاراؤں سے ملا سکتے ہیں کیونکہ جس جگہ پر آج اقرا ہیں اور وہ اپنی ادکاری کے سفرکو آگے لے کر جاتی ہیں تو یقیناً ان کی اداکاری کو بڑے ناموں کے ساتھ ملا سکتےہیں۔

Advertisement

جبکہ وہ بالی ووڈ میں مادھوری ڈکشٹ تعریف کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ان جیسا نہ کوئی ہے اور نہ ہی کوئی ہوگا تو وہ ان کے ساتھ کام کرنے کی بھی خواہش رکھتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version