Advertisement

کوشش کریں گے کہ اگلی حکومت ہماری ہو، بلاول بھٹو زرداری

وزیر خارجہ

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سیاست میں اپنے اگلے اقدام کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہوگی کہ اگلی حکومت ہماری ہو۔

ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر ایک انٹرویو میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سابق وزیراعظم عمران خان کے امریکی سازش کے تمام دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان امریکہ مخالف جذبات کو بھڑکانے کے لیے جو کچھ بھی کر سکتا ہے کر رہا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان میں ایسے وزرائے اعظم کی تاریخ ہے جنہیں مختلف طریقوں سے غیر جمہوری، غیر آئینی طور پر ہٹایا گیا ہے۔

انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو کا حوالہ دیا اور کہا کہ پاکستان میں  ایک وزیراعظم  کو ہٹایا گیا اور پھانسی دی گئی اور اقتدار میں ہونے کے باوجود بھی انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

Advertisement

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ان کی توجہ دنیا بھر میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کے چیلنجز پر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پڑوسی ممالک اور مغرب کے ساتھ کثیرالجہتی تعاون پاکستان کے لیے آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اگلے انتخابات میں حصہ لیں گے اور کوشش کریں گے کہ اگلی حکومت ان کی ہو۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بے نظیر کا قاتل کبھی پکڑا نہیں گیا اور اقوام متحدہ کی انکوائری میں پتا چلا کہ پاکستانی حکام ان کی حفاظت یا ان کی موت کی صحیح تفتیش کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version