Advertisement

اقلیتوں کے حقوق کی رکھوالی حکومت کی ذمہ داری ہے، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کی رکھوالی کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں مریم نواز نے سیالکوٹ میں مسیحی برادری کی عبادت گاہ میں پی ٹی آئی کے جلسے کے حوالے سے بات کی ہے۔

 

 مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے حقوق کی رکھوالی ہے حکومت کی اولین ذمے داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری اس بات پر سراپا احتجاج ہے کہ چرچ کی گراونڈ میں جلسہ انکی عبادت گاہ کی توہین ہے۔

انہوں نے کہا کہ جلسہ کرنا تمھارا حق ہے، مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا نا تمھارا حق ہے نا تمھیں اس کی اجازت ہوگی۔

مریم نواز نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اپنی بے مقصد کی سیاست اور فتنے بازی کہیں اور جا کر کرو۔

Advertisement

 

سیالکوٹ میں سی آئی ٹی گراؤنڈ میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جلسہ کرنے پر مسیحی برادری نے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

Advertisement

 اس حوالے سے مسیحی برادری کا کہنا ہے کہ یہ ہماری عبادت کی جگہ ہے، اسے جلسے کے لئے استعمال نہیں کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان لوگوں میں اتنی شرم نہیں کہ یہ عبادت گاہ کو جلسہ گاہ بنا رہے ہیں، ہم اپنی جانیں قربان کر دیں گے لیکن یہاں جلسہ نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے لئے پیغام ہے کہ ہم اقلیتی ضرور ہیں لیکن جانور نہیں کہ جس طرح چاہو گے گھسیٹو گے ۔

مسیحی برادی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیالکوٹ میں سی آئی ٹی گراؤنڈ مسیحی برادری کی ملکیت ہے۔

خیال رہے کہ مسیحی برادری نے پی ٹی آئی کے جلسے کے خلاف عدالت میں کیس دائر کیا جس پر عدالت نے انتظامیہ کو گرائونڈ خالی کرانے کا حکم دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version