Advertisement

ریاست مدینہ کا دعویدار جلسوں میں خواتین پر جملے کستا ہے، مریم نواز

مریم نواز نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کا دعویدار جلسوں میں خواتین پر جملے کستا ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید کانسٹیبل کے اہل خانہ سے مل کر آئی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ شہید کانسٹیبل کو تحریک انصاف کے ایک رکن نے شہید کر دیا تھا، شہید کانسٹیبل کا خون عمران خان کے سر ہے، شہید کانسٹیبل کے اہل خانہ سے تعزیت کیلئے آئی ہوں۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ جس کو انقلاب کا نام دیا تھا وہ انقلاب نہیں انتشار تھا، 25 لاکھ کا دعویٰ کرنے والے20،50ہزار بندے اکٹھے نہیں کر سکے، لوگ پوچھتے ہیں آپ نے4سال کیا کیا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ عوام آپ کے جھوٹے خط اور جعلی انقلاب کو سمجھ گئے ہیں، پورے خیبر پختونخوا سے عمران خان کیلئے 20ہزار افراد بھی نہیں نکلے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی طرف سے 6 دن کا الٹی میٹم خفت مٹانے کیلئے ہے، عمران خان پشاور کے بنکر بندے ڈھونڈنے گئے ہیں؟ کل رات تک ہر چیز کنٹرول میں تھی، سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد انہیں کھلی آزادی ملی۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ ان کے انتشار کا ایجنڈا ایکسپوز ہوا، انہوں نے دارالحکومت کو آگ لگائی، ان ریمارکس سے افسوس ہوا کہ شاید عمران خان تک درست پیغام نہیں پہنچا، سپریم کورٹ سے اپیل ہے کہ وہ اپنے فیصلہ پر نظر ثانی کریں۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ قوم نے عمران خان کو ایبسلوٹلی ناٹ کہہ دیا ہے، ان کوپتہ تھا عدالت نے انہیں ایف نائن تک مختص کیا، ڈی چوک میں جو ہوا سب کے کیمرے وہاں موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کا دعویدار جلسوں میں خواتین پر جملے کستا ہے، کانسٹیبل پر گولی چلانے والوں پر مقدمہ درج ہونا چاہیے، جن کے گھروں سے اسلحہ نکلا ان کے خلاف بھی پرچے ہونے چاہئیں۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں جلاؤ گھیراؤ عمران خان اور شیخ رشید کی تعلیمات پر کیا گیا، پنجاب کے عوام نے ان کو مکمل مسترد کر دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version