Advertisement

آغا سراج درانی ضمانت کیس میں وکیل کی غیر حاضری پر ایک لاکھ جرمانہ

آغا سراج درانی

سپریم کورٹ نے آغا سراج درانی کے ضمانت کیس میں وکیل سلمان اکرم راجہ کی غیر حاضری پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پیپلز پارٹی رہنما آغا سراج درانی کی ضمانت کیس کی سماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت وکیل سلمان اکرم راجہ سماعت سے غیرحاضررہے۔

چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال نے معاون وکیل سے استفسارکیا کہ کیس میں ریمارکس دیے کہ سلمان اکرم راجہ اچھے دلائل دے رہے تھے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ سلمان اکرم راجہ دلائل کے اختتام کی جانب بڑھ رہے تھے۔ سلمان اکرم راجہ کیوں پیش نہیں ہوئے۔ سلمان اکرم راجہ کی التوا کی کوئی درخواست نہیں آئی۔

معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وکیل سلمان اکرم راجہ کے دلائل تقریبا مکمل ہو گئے تھے۔

Advertisement

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ اگر آپ سمجھتے ہیں دلائل مکمل ہو گئے تھے تو ہم فیصلہ کر دیتے ہیں۔

جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیے کہ سلمان اکرم راجہ تین چارسماعتوں سے پیش نہیں ہوئے، مقدمہ کے اختتامی مراحل پر وکیل بدلنا کیسے ممکن ہے۔

چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ آغا سراج درانی نے بے تحاشہ زرعی اراضی کے باوجود 1990 تک ایک گھر بنایا۔ 2008 کے بعد آغا سراج درانی نے بے تحاشا پراپرٹیز کیسے بنائی۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version