Advertisement

افغانستان کے لئے پاکستان کے امدادی پیکج کی دوسری کھیپ روانہ

پاکستان کے امدادی پیکج کی دوسری کھیپ

پاکستان کی جانب سے افغانستان کے سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف سامان کی دوسری کھیپ روانہ کردی گئی ہے۔

وزیر اعظم پاکستان جناب میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے آج پاکستان ائیرفورس کےC-130 طیارے کے ذریعے افغانستان کے سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف سامان کی دوسری کھیپ مزار شریف کے لیے روانہ کر دی ہے۔

 

ریلیف سامان کی یہ کھیپ فیملی ٹینٹ، آٹا، چاول اور چینی پر مشتمل ہے۔

واضح رہے کہ اس سلسلے کی پہلی کھیپ 7مئی کو روانہ کی گئی تھی۔

Advertisement

 

Advertisement

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان میں سیلاب کے باعث جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو افغانستان کے سیلاب سے متاثرہ عوام کو امداد کی فراہمی کا بھی حکم دیا تھا اور کہا کہ پاکستان متاثرین کے لئے ہنگامی امداد بھجوا رہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نےافغانستان کے سیلاب زدگان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے عالمی برادری اور اوآئی سی افغان ہیومینٹیرین ٹرسٹ کے فورم سے متاثرہ افغان عوام کی مدد کی کوششوں کو تیز کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام ، 20 کلو وزنی آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version