Advertisement

پنجاب اسمبلی، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کو ڈی نوٹیفائی کردیا

ضمنی انتخابات

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے 25 منحرف اراکان کو ڈی نوٹیفائی کردیا گیا ہے جس کے بعد 25 نشستیں خالی قرار دے دی گئیں ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر اور ممبران نے پی ٹی آئی منحرف ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق راجہ صغیر،غلام رسول سنگھا،سعید اکبر خان، محمد اجمل،علیم خان کو ڈی نوٹیفائی کیا گیا ہے۔

اسکے علاوہ نذیر چوہان، امین زولقرنین، نعمان لنگڑیال، محمد سلمان، زوار وڑائچ سمیت نذیر احمد،فدا حسین،زہرا بتول،محمد طاہر،عائشہ نواز کو ڈی نوٹیفائی کیا گیا۔

منحرف ارکان میں شامل ساجدہ یوسف، ہارون عمران گل، عظمی کاردار، اسد علی، اعجاز مسیح سمیت سبطین رضاء،محسن کھوسہ،میاں خالد محمود،مہر اسلم،فیصل حیات کو ڈی نوٹیفائی کیا گیا ہے۔

Advertisement

بعدازاں الیکشن کمیشن نے منحرف ارکان کے ڈی نوٹیفائی ہونے کے بعد پنجاب اسمبلی کی 25 نشستیں خالی قرار دے دی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف نا اہلی ریفرنسز کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں ڈی سیٹ کردیا تھا۔

پی ٹی آئی کے 25 ارکان پنجاب اسمبلی کا پارٹی پالیسی سے انحراف ثابت ہونے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انہیں نااہل قرار دے دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version