Advertisement

اے ٹی پی ٹینس کے عالمی نمبر 5 نے رٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

اے ٹی پی ٹینس کے عالمی نمبر 5 اور دو مرتبہ کے گرینڈ سلم ایونٹ کے فائنلسٹ کیون اینڈرسن نے رٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

کیون اینڈرسن نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر اپنی رٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ 35 سال کی عمر میں ٹینس سے رخصت ہو رہے ہیں۔

اینڈرسن نے کہا کہ میں نے اپنا بہترین کھیل پیش کیا۔

جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے کیون اینڈرسن نے اپنے الوداعی ٹوئٹس کے سلسلے میں لکھا کہ میں آج اپنے پیشہ ورانہ کھیل سے رٹائر ہو رہا ہوں یہ ایک مشکل فیصلہ تھا۔

واضح رہے کہ کیون اینڈرسن 2017 کے یو ایس فائنل میں رافیل ندال اور 2018 کے ومبلڈن فائنل میں نوواک جوکووچ کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہوئے تھے۔

Advertisement

کیون اینڈرسن اے ٹی پی کی ٹینس کی عالمی درجہ بندی میں پانچویں نمبر پر تھے۔

کیون اینڈرسن نے اے ٹی پی سرکٹ پر سات سنگلز ٹورنامنٹ جیتے، اور فروری 2018 سے جون 2019 تک درجہ بندی میں ٹاپ 10 میں تھا، اس سے پہلے کہ وہ 2020 میں انجری کا شکار ہوئے اور گھٹنے کی سرجری کروائی۔

کیون کا آخری میچ میامی ماسٹرز کے راؤنڈ آف 64 میں تھا جہاں وہ ارجنٹائن کے جوان مینوئل سیرونڈولو سے تین سیٹوں میں ہار گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کی ٹیموں کا انتخاب مکمل، شیڈول جاری
پاکستان ویمنز بمقابلہ جنوبی افریقہ ویمنز، دوسرا ون ڈے جنوبی افریقہ کے نام
ایشیا کپ 2025 : بھارت نے عمان کو 21 رنز سے شکست دیدی
والد کی موت کے بعد دنیتھ ویلالاگے دوبارہ سری لنکن اسکواڈ میں شامل
سری لنکن بولر کو 5 چھکے لگانے والے محمد نبی کا والد کے انتقال پر اظہار افسوس
پاک بھارت مصافحہ تنازع پر حارث رؤف کا بیان سامنے آگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version