Advertisement

ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ، رضوان کی مسلسل دوسری طوفانی اننگ

انگلینڈ میں جاری ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ لیگ میں پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے مسلسل دوسرے میچ میں نصف سنچری اسکور کی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان ان دنوں انگلینڈ میں ٹی ٹوبنٹی بلاسٹ میں اپنا جوہر دکھا رہے ہیں۔

رضوان نے سسیکس کی جانب سے کھیلتے ہوئے مسلسل دوسرے میچ میں نصف سنچری بنائی ، لیکن ان کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ محمد رضوان کا شمار ٹی ٹوئنٹی کے بہترین بیٹسمینوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے گزشتہ سال ٹی ٹوینٹی میں 2 ہزار سے زائد رنز بنائے تھے جو کہ ایک ورلڈ ریکارڈ بھی ہے۔

محمد رضوان کے علاوہ کوئی اور کھلاڑی یہ کارنامہ انجام نہیں دے سکا ہے.

Advertisement

پاکستان کے اسٹار کھلاڑی محمد رضوان ان دنوں انگلینڈ میں ٹی ٹوبنٹی بلاسٹ میں اپنا جوہر دکھا رہے ہیں۔

سسیکس کی جانب سے کھیلتے ہوئے انہوں نے مسلسل دوسرے میچ میں نصف سنچری بنائی ، لیکن ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اس سے قبل محمد رضوان اور بھارت  کے چیتشور پجارا کو کاؤنٹی میچ میں ایک ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

محمد رضوان سسیکس کی جانب سے اوپننگ کرنے آئے۔ انہوں نے ٹیم کو اچھا آغاز دلایا اور لیوک رائٹ کے ساتھ پہلی وکٹ کے لیے 5.5 اوورز میں 52 رنز بنائے۔

نمبر 3 پر اترنے والے جوز فلپ نے بھی 35 رنز بنائے اور رضوان کے ساتھ نصف سنچری کی شراکت داری کی۔

محمد رضوان 16 ویں اوور میں 43 گیندوں پر 58 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 4 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔

Advertisement

رضوان کے آؤٹ ہوتے ہی ٹیم لڑکھڑا گئی اور ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 152 رنز ہی بنا سکی۔ ڈیوڈ پینے نے 4 اوورز میں 22 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ نسیم شاہ نے بھی 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے پہلے محمد رضوان نے گلیمورگن کے خلاف بھی 81 رنز کی دھماکہ دار اننگز کھیلی تھی۔ انہوں نے 60 گیندوں کا سامنا کیا تھا۔ انہوں نے 6 چوکے اور 3 چھکے لگائے تھے ۔ ٹیم نے 6 وکٹوں پر 150 رنز بنائے تھے۔ گلیمورگن نے یہ میچ 7 وکٹوں سے جیت لیا تھا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version