شاہ رخ خان کے ہمشکل کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

سوشل میڈیا پر ایک ایسے نوجوان کی تصاویر وائرل ہو رہی ہے جو بلکل ہوبہو شاہ رُخ خان میں ملتا ہے صارفین بھی اس نوجوان کو دیکھ کر دنگ رہ گئے ہیں کیونکہ اس کے نین نقش کنگ خان سے بےحد مشابہت رکھتے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے ابراہیم قادری کی شکل کنگ خان سے اس قدر مشابہت رکھتی ہے کہ لوگ کبھی کبھار غلط فہمی کا شکار ہوکر انہیں ہی اصل شاہ رخ خان سمجھ بیٹھتے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک مرتبہ ابراہیم انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) کا میچ دیکھنے گئے تو گراؤنڈ کے مین کیمرے میں ان کی تصویر آگئی جس پر لوگوں نے شاہ رخ خان سمجھ کر ’بادشاہ بادشاہ‘ کے نعرے لگانا شروع کردیئے، ہمشکل شہری کو سڑک پر روک کر لوگ سیفلیاں بھی بنواتے ہیں۔
البتہ اس نوجوان کا کہنا ہےکہ انہیں کبھی اندازہ نہیں تھا کہ وہ ایک دن اتنے مشہور ہوجائیں گے۔
نوجوان کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان سے ملنا میرا خواب ہے، شروع میں کبھی خود پر توجہ نہیں دیا دوستوں اور گھر والوں نے بتایا کہ تم بالی وُڈ کے کنگ سے ملتے ہو جس پر میری فیلمی کو فخر بھی ہے۔
ابراہیم قادری نے مزید کہا کہ شاہ رخ خان کے مداح انہیں شادی کی تقاریب میں مہمانِ خصوصی کے طور پر بھی مدعو کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

