احد رضا میر نے اپنی نیٹ فلیکس سیریز کا ٹیزر شیئر دیا

احد رضا میر کی نیٹ فلیکس سیریز ’ریزیڈنٹ ایول‘ کا ٹیزر ریلیز کر دیا گیا۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہ احد رضا میر کی پہلی نیٹ فلیکس اوریجنل ہارر ویب سیریز ’ریزیڈنٹ ایول‘ کا پہلا مختصر ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔
تاہم یہاں قابلِ غور بات یہ ہے کہ اس ٹیزر میں احد رضا میر کی کوئی جھلک نہیں دکھائی گئی ہے۔
احد رضا میر نے 12 مئی کو اپنے انسٹاگرام پر ’ریزیڈنٹ ایول‘ کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی ویب سیریز 14 جولائی کو ریلیز کردی جائے گی۔
ان کی جانب سے ٹیزر کو شیئر کیے جانے کے بعد اداکار کے کئی مداحوں نے ان کی پوسٹ پر کمنٹس کرتے ہوئے اس بات پر مایوسی کا اظہار کیا کہ ٹیزر میں ان کی جھلک نہیں دکھائی گئی۔
البتہ مختصر دورانیے کے اس ٹیزر میں دیگر کرداروں کی جھلک بھی نہیں دکھائی گئی مگر پاکستانی اداکار کا عکس نہ دکھائے جانے پر ان کے مداحوں نے کی جانب سے مایوسی کا اظہار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ’ریزیڈنٹ ایول‘ احد رضا میر کی پہلی اوریجنل نیٹ فلیکس ویب سیریز ہے، تاہم وہ اس سے قبل بھی عالمی منصوبوں میں کام کر کے پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
احد رضا میر ماضی میں برطانیہ میں ’ہیملیٹ: اے گھوسٹ اسٹوری‘نامی اسٹیج تھیٹر میں مرکزی کردار ادا کر چکے ہیں جب کہ وہ معروف انگریز مصنف ولیم شیسکپیئر کے شہرہ آفاق تھیٹر ڈرامے ’ہیملیٹ‘ (دی ٹریجڈی آف ہیملیٹ، پرنس آف ڈینمارک) میں بھی ایکشن دکھا چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

