Advertisement

نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات سے متعلق اہم اجلاس

اسماعیل راہو

وزیر جامعات و بورڈز اسماعیل راہو کی صدارت نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں کاپی کلچر کی روکتھام،ہیٹ ویو، سیکیورٹی انتظامات کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں سیکریٹری بورڈز مرید راھموں،کراچی ، میرپور خاص، لاڑکانہ، نوابشاہ، سکھر اور حیدرآباد کے چیئرمینز بورڈز نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ بھر کے تمام امتحانی مراکز میں طلبہ اور اساتذہ کے موبائل فونز لانے پر پابندی ہوگی۔

اجلاس کی زیر صدارت کرتے ہوئے وزیر بورڈز اسماعیل راہو نے کہا کہ موبائل فونزساتھ لانے والے طلبہ کو امتحانی مراکز سے باہر نکالا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ بورڈز امتحانی مراکز کے انچارج کو طلبہ کو ٹھنڈہ پانی کلاس روم تک مہیہ کرنے کہ لیے سہولیات فراہم کریگا۔

Advertisement

وزیر بورڈز نے ہدایت دی کہ کاپی کلچرروکنےکے لیے امتحانی مراکزکےاندر اور باہر سیکیورٹی سخت کی جائے۔

اسماعیل راہو نے کہا کہ کراچی، حیدرآباد ، سکھر، لاڑکانہ ، میرپورخاص اور نوابشاہ ڈویزنز میں 1312 امتحانی مراکز قائم اور112 ویجیلنسی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

وزیر بورڈز اسماعیل راہو نے مزید کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں کل نویں اور دسویں جماعت کے 7لاکھ26 ھزار979 طلبہ امتحان دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version