Advertisement

پاک بھارت انڈس کمیشن کا اجلاس، بھارتی منصوبوں پر اعتراضات کا جواب طلب

ترجمان دفتر خارجہ

پاک بھارت مستقل انڈس کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں بھارتی منصوبوں پر پاکستان کے اعتراضات کا بھی جواب طلب کیا گیا۔

ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 6 رکنی پاکستانی وفد کی قیادت پاکستان کمشنر برائے انڈس واٹر سید محمد مہر علی شاہ نے کی جبکہ بھارتی وفد کی سربراہی ہندوستانی کمشنر برائے انڈس واٹر مسٹر اے کے پال نے کی۔

عاصم افتخار احمد نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی سے متعلق مسائل کے وسیع موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ ان میں سیلاب کی معلومات کا پیشگی اشتراک، دوروں کا پروگرام اور 31 مارچ 2022 کو ختم ہونے والے سال کے لیے مستقل انڈس کمیشن کی رپورٹ پر دستخط شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مغربی دریاؤں پر بھارتی ہائیڈرو الیکٹرک منصوبوں پر اپنے اعتراضات کو اجاگر کیا جبکہ اجلاس میں پکل دُل سمیت بھارتی منصوبوں پر پاکستان کے اعتراضات کا بھی جواب طلب کیا گیا۔

Advertisement

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت پر زور دیا گیا کہ وہ معاہدے کی دفعات اور 1989 سے 2018 تک رائج عمل کے مطابق سیلاب سے متعلق پیشگی معلومات فراہم کرے۔

عاصم افتخار احمد کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت نے آنے والے سیلاب کے موسم کے بعد دوروں کا بندوبست کرنے کی یقین دہانی کرائی، بھارت نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان کے بقیہ اعتراضات پر آئندہ اجلاس میں بات کی جائے گی کیونکہ بھارت ابھی ان کی تفصیلات کا جائزہ لے رہا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد کا مزید کہنا تھا کہ فریقین نے سندھ طاس معاہدے کو اس کی حقیقی روح میں نافذ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، فریقین نے اس امید کا اظہار کیا کہ کمیشن کا اگلا اجلاس جلد از جلد پاکستان میں منعقد ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version