Advertisement

رمشا خان بھارتی اداکارہ انوشکا شرما سے مشابہہ قرار دیئے جانے پر برہم ہو گئیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ رمشا خان نے بھارتی اداکارہ انوشکا شرما سے مشابہہ قرار دیئے جانے پر ناراضگی کا اظہار کردیا۔

رمشا خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران کہاکہ  مجھے انوشکا کا ہم شکل نہ کہا جائے ، مجھے یہ بات پسند نہیں ، مجھے انوشکا شرما نہیں رمشا خان بننا ہے۔

رمشا خان نے کہا کہ اس سے قبل بھی میں کہہ چکی ہوں کہ مجھے رمشا خان کے نام سے ہی جانے جانا اور پہچان بنانا پسند ہے۔

اس سے قبل بھی رمشا خان نے انسٹاگرام لائیو سیشن کے دوران انوشکا کا ہم شکل قرار دیئے جانے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور کہا کہ انوشکا شرما خوبصورت ہیں لیکن برائے مہربانی ان سے میرا موازنہ کرنا بند کریں۔

سوشل میڈیا پر بھی رمشا خان کی ایک ویڈیو اور تصاویر خوب وائرل ہو رہی ہیں ، جس میں   دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کسی جیولری برانڈ کے فوٹو شوٹ کے لیے سیٹ پر تیار بیٹھی ہیں اور بھارتی فلم اے دل ہے مشکل کا گانا ’چنا میریا‘ گنگنا رہیں جبکہ اُن کے عقب میں بھی وہی گانا سنائی دے رہا ہے ۔

رمشا خان اس ویڈیو میں نہایت خوبصورت نظر آ رہی ہیں اور اُنہیں بھارتی اداکارہ انوشکا شرما سے مشابہہ قرار دیا جا رہا ہے۔

رمشا کی اس ویڈیو اور تصویر پر مداح تعریفی تبصرے کررہے ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version