Advertisement

نبیل قریشی کا حکومت کے لیے “زہر فنڈ” قائم کرنے کا مشورہ

لالی وُڈ کو “نا معلوم افراد”، “کھیل کھیل میں”، “ایکٹر ان لاء” جیسی ہٹ فلمیں دینے والے ہدایت کار نبیل قریشی وزارت پیٹرولیم پر بھڑک اٹھے، اور حکومت کو زہر فنڈ قائم کرنے کا مشورہ دے دیا۔

وزیر مملکت برائے پٹرولیم سینیٹر مصدق ملک نے گزشتہ روز دئیے گئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ “حکومت کے پاس تو زہر کھانے کے پیسے بھی نہیں ہیں”۔

ہدایت کار نبیل قریشی نے مذکورہ بیان والی خبر کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا،  “اتنے پیسے میں دے دوں گا، ٹینشن نہیں ہے آپ لے لو، ورنہ فنڈ بنا لیتے ہیں عوام عطیہ کردیں گے، چلیں زہر فنڈ قائم کرتے ہیں۔”

ایک خاتون صارف نے تو فوراً ہی فنڈ میں عطیہ دینے کی پیشکش کرتے ہوئے لکھا، “زہر کھاؤ اور ہماری جان چھوڑو، ملک انشاءاللہ ٹھیک ہوجائے گا۔”

Advertisement

ایک اور سوشل میڈیا صارف نے بھی نبیل قریشی کے مطالبے کو ہر پاکستانی کے دل کی آواز قرار دیا۔

Advertisement

صدف نامی ایک خاتون صارف نے نبیل کو خبردار کرتے ہوئے لکھا، “فلم پر پابندی لگوانی ہے کیا؟ حکومت  کو غصہ آگیا نا تو زہر کھانے کے بجائے فلم بین کردیں گے۔”

خیال رہے کہ عید الاضحیٰ پر نبیل قریشی کی ہدایت کاری میں بننے والی پاکستانی فلم قائدِ اعظم زندہ باد ریلیز ہونے جارہی ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Next Article
Exit mobile version