وکی پیڈیا نےعطیات میں بٹ کوائن وصول کرنے سے انکار کردیا

وکی پیڈیا کے ڈیویلپر نے کمیونٹی کی جانب سے تحفظات کے بعد عطیات کی مد میں کرپٹو کرنسی وصول کرنے سے انکار کردیاہے۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ گیجٹس 360 کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے انسائیکلو پیڈیا پلیٹ فارم وکی پیڈیا کی خالق وکی میڈیا فاؤنڈیشن 2014 سے بٹ کوائن، ایتھریم اور بٹ کوائن کیش کی شکل میں عطیات وصول کر رہی تھی۔
تاہم فاؤنڈیشن کی جانب سے کرپٹو کرنسی کو بطور عطیہ وصول کرنے کے حوالے سے ایک پول کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں شامل افراد کی جانب سے کرپٹو کرنسی وصول کرنے کی سخت مخالفت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: گولڈ مین سکس بٹ کوائن کی ضمانت پر قرض فراہم کرنے والا دنیا کا پہلا بینک
پول کے نتائج کو مد نظررکھتے ہوئے فاؤنڈیشن نے اپنے بٹ پے اکاؤنٹ کو بند کردیا ہے جس کے ذریعے وہ کرپٹوعطیات وصول کرتی تھی۔
فاؤنڈیشن کے مطابق وکی پیڈیا کے ناشر مولی وائٹ نے اس حوالے سے ووٹنگ کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ آیا آرگنائزیشن کی جانب سے کرپٹوعطیات وصول کرنے چاہئے یا نہیں۔
تین ماہ تک جاری رہنے والے سروے میں 400 مقامی کمیونٹی ارکان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ سروے میں شامل 70 فیصد سے زائد شُرکا نے کرپٹو کرنسی کی شکل میں ملنے والے عطیات کووصول نہ کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔
اس حوالے سے جاری ہونے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم وکی پیڈیا کے لیے عطیات کی وصولی کو ممکنہ حد تک سادہ رکھنا چاہتے ہیں۔ اور اسی بات کے تناظر میں فاؤنڈیشن اب کرپٹو کی شکل میں مزید عطیات وصول نہیں کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News