Advertisement

سیاحوں کو معیاری خوارک کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح

سیاحت

سیاحوں کو معیاری خوارک کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح بن کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی عید کی چھٹیوں اور ویک اینڈ کے پیش نظر کھانے کی چیکنگ کے لیے مری پہنچ گئے، 2 فوڈ پوائنٹس کی پروڈکشن بند، ناقص خوراک بنانے پر 4 ہوٹلوں کو لاکھوں کے جرمانے عائد کردیے گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے مال روڈ، مری ایکسپریس وے، کلڈنہ اور جھیگا گلی میں موجود فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی اور جھیگا گلی میں معائنے کے دوران سیاحوں کے مسائل بھی سنے۔

مری ایکسپریس وے پر معروف فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کو زائد المیعاد اشیاء کے استعمال پر بند کر دیا اور نامکمل لیبلنگ اور انتہائی ناقص اجزاء کے استعمال پر معروف بیکری کی پروڈکشن بھی بند کر دی گئی۔

Advertisement

ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب جدون نے کہا کہ قوانین کی خلاف ورزیوں پر 4 فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب جدون نے بتایا کہ ایکسپریس وے پر معروف کافی پوائنٹ کو ایک لاکھ 50 ہزار، چائے پوائنٹ کو 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق سیاحتی مقامات پر معیاری اشیاء کی فراہمی پر خصوصی توجہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version