Advertisement

اگر سلیکٹر ہوتا تو عمران ملک بھارتی ٹیم میں شامل ہوتے، کیون پیٹرسن

انگلینڈ کے سابق کپتان کیون پیٹرسن نے اپنے ایک مضمون میں کہا کہ اگر وہ بھارت کے سلیکٹر ہوتے تو عمران ملک ٹیم میں شامل ہوتے۔

انگلینڈ کے سابق کپتان کیون پیٹرسن آئی پی ایل ٹیم سن رائزرز حیدرآباد کے فاسٹ بولر عمران ملک کی تیز رفتاری کے مداح ہوگئے۔ وہ چاہتے ہیں کہ ہندوستانی سلیکٹرز جلد عمران ملک کو ٹیسٹ ٹیم میں شامل کریں۔

مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ عمران ملک اس آئی پی ایل میں مسلسل 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کر رہے ہیں۔

گزشتہ میچ میں انہوں نے آئی پی ایل کی تاریخ کی تیز ترین گیند پھینکی تھی۔ اس گیند کی رفتار 157 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔

پیٹرسن نے اپنے ایک مضمون میں واضح طور پر کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف اولڈ ٹریفورڈ میں ہونے والے ٹیسٹ میچ کے لیے عمران ملک کو ہندوستانی ٹیم میں شامل کیا جانا چاہیے۔

Advertisement

کیون پیٹرسن نے مضمون میں لکھا کہ اگر وہ سلیکٹر ہوتے تو عمران ملک کو بھارتی ٹیسٹ ٹیم میں ضرور شامل کرتے۔

پیٹرسن نے کہا کہ انگلینڈ کے بلے بازوں کو یقیناًعمران ملک کی گیندیں کھیلنا مشکل ہو گا۔

پیٹرسن لکھتے ہیں کہ اس وقت آئی پی ایل میں بہت سے ہندوستانی نوجوان تیز گیند باز ہیں۔ غیر ملکی بولرز میں صرف لوکی فرگوسن اور الزاری جوزف ہی ان کی رفتار کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

کے پی نے کارتک تیاگی اور محسن خان دونوں کی تیز رفتار بالنگ کی بھی تعریف کی  لیکن ایک بولر جو سب سے زیادہ پرجوش ہے وہ عمران ملک ہے۔

کیون پیٹرسن نے کہا کہ عمران ملک نے  دہلی کے خلاف 157 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینکی۔ یہ واقعی حیرت انگیز رفتار ہے۔

واضح رہے کہ عمران ملک اس سیزن میں سن رائزرز کی جانب سے اب تک 10 میچوں میں 15 وکٹیں لے چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version