پشاور میں مالیاتی مسائل،چیف جسٹس ہائیکورٹ کے نام خط

پشاور میں مالیاتی مسائل سے متعلق کیسز اسپیشلائزڈ بنجز کو لگانے کے لئے ہائیکورٹ چیف جسٹس کے نام خط ارسال کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خط سینئر وکیل سپریم کورٹ اسحاق علی قاضی ایڈوکیٹ نے رجسٹرار کے نام ارسال کردیا ہے۔
خط میں کہا گیا کہ ہائیکورٹس میں مالیاتی مسائل سے متعلق کیسز اسپیشلائزڈ مخصوص بنجز کے سامنے سماعت کے لئے مقرر کی جاتی ہے۔
خط میں یہ بھی کہا گیا کہ کچھ ماہ سے پشاور ہائیکورٹ میں ایسے نوعیت کے کیسز ایسے بنچ کے سامنے لگائے جاتے ہیں جس سے ہمیں لگتا ہے کہ وہ ان کیسز میں دلچسپی نہیں لے رہے، ایسے نوعیت کے کیسز پر یا تو اعتراض کرکے مسترد کیا جاتا ہے یا پھر فیصلہ ایسے آتا ہے جس سے انصاف کے تقاضے پورے دکھائے نہیں دیتے۔
خط میں یہ بھی کہا گیا کہ ملک کے دیگر ہائیکورٹس آئین کے آرٹیکل 18 کے تحت ایسے معاملات کو مختلف طریقوں سے نمٹاتے ہیں، انصاف کے تقاضے پورے نہ ہونے پر سرمایہ کار صوبے سے دیگر صوبوں کو منتقل ہورہے ہیں۔
خط میں مزید کہا گیا کہ اس معاملے کو چیف جسٹس کے نوٹس میں لایا جائے اور کیسز کو دوسرے اسپیشلائزڈ بنجز میں سماعت کے لئے مقرر کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

