Advertisement

لڑکی کے مبینہ اغوا کا مقدمہ، تین ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

عدالت

لڑکی کے مبینہ اغوا کے مقدمے میں عدالت نے تین ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ  گرفتاری جاری کردیے۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں گلستان جوہر سے لڑکی کے مبینہ اغوا کے مقدمے میں اہم پیشرفت ہوئی۔ عدالت نے تینوں ملزمان راجہ، ندیم اور شمیم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

عدالت نے ملزمان کو گرفتار کر کے 19 مئی تک پیش کرنے کا حکم دیا۔

لڑکی کے والدین نے مؤقف اختیار کیا کہ ہماری بارہ سالہ بچی کو اغوا کیا گیا۔ میری بیٹی کو ملزم ندیم، سلیم اوریاسین نے اغوا کیا۔

 ایڈووکیٹ منصور تھیبو نے عدالت کو بتایا کہ واقعے کا مقدمہ درج ہوئے ایک سال ہوگیا لیکن مغویہ بازیاب نہ ہو سکی۔

Advertisement

یہ خبر بھی پڑھیں 

انسداد دہشت گردی کراچی کی عدالت میں رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

عدالت میں پراسیکیوٹر پیش نہیں ہوئے، سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کی گئی۔

علی وزیر کی درخواست ضمانت پر تیسری بارسماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی ہوئی۔

قادرخان وکیل علی وزیرنے کہا کہ کبھی جج چھٹی پرہوتے ہیں تو کبھی پراسیکیوٹر بیمارپڑجاتا ہے۔  صرف تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

عدالت نے پراسیکیوٹر کی عدم  پیشی کے باعث مزید سماعت 26 مئی تک ملتوی کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version