Advertisement

وزیراعظم شہبازشریف اوربرطانوی ہم منصب کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعظم شہبازشریف اوربرطانوی ہم منصب کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعظم شہبازشریف کا برطانوی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، افغان صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے شہبازشریف کووزیراعظم کے منصب پرفائزہونے پرمبارک باد دی اورپاکستان کے ساتھ تعلقات کومزید فروغ دینے کی خواہش پرزوردیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ملکہ برطانیہ کی تاج پوشی کی پلاٹینم جوبلی تقریبات پراپنے ہم منصب کومبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کوبہت اہمیت دیتا ہے۔

شہبازشریف نے تجارت اورسرمایہ کاری کی شراکت پرخصوصی زوردیتے ہوئے مختلف شعبوں میں برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان قریبی روابط پیدا کرنے میں سولہ لاکھ پاکستانیوں کے مثبت کردارکوسراہتے ہوئے پاک برطانیہ سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کوشایان شان طریقے سے منانے کی اہمیت پرزوردیا۔

Advertisement

شہبازشریف نے مختلف شعبوں میں تعلقات کومزید فروغ دینے کے لیے 10 سالہ روڈ میپ تیارکرنے کی تجویزدی۔

پاکستانی وزیراعظم نے باہمی روابط کومزید مضبوط بنانے، دوطرفہ شراکت داری کوبڑھانے اور برطانیہ کی جانب سے پاکستان میں تعلیم، صحت اوردیگرسماجی شعبوں کے فروغ کے لیے کیے گئے کاموں کوبھی سراہا۔

اس دوطرفہ گفتگومیں وزیراعظم شہبازشریف نے افغانستان میں امن واستحکام کی اہمیت اورانسانی بحران سے بچنے کے لیے کوششیں تیزکرنے کی ضرورت پرزوردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری کےعبوری افغان حکومت کے ساتھ تعمیری، سفارتی اورسیاسی روابط پائیدارامن اوراستحکام کے لیے بہت ضروری ہیں۔

وزیراعظم نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کواجاگرکیا اوراس تنازع کے پُرامن حل کی اہمیت اورجنوب ایشیائی خطے میں اسٹریٹجک توازن برقراررکھنے کی ضرورت پربھی زوردیا۔

دونوں وزرائے اعظم نے یوکرین کی صورت حال اورباہمی دلچسپی کے دیگرامورپربھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے برطانوی ہم منصب کودورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version