Advertisement

پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کا عزم

پاکستان اور یورپی یونین

پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے اور باہمی تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں یورپی یونین کے وفد کے ناظم الامور مسٹر تھامس سیلر کی  آج اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے یورپی یونین کے ساتھ مختلف شعبوں میں کثیر جہتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

 

وزیراعظم نے علاقائی اور بین الاقوامی تناظر میں امن و استحکام کے امور پر دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے اور باہمی تعاون کو بڑھانے کے لیے دونوں اطراف کے درمیان اعلیٰ سطح کے باقاعدہ تبادلوں کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔

دوسری جانب مسٹر تھامس سیلر نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے یورپی یونین کے عزم کی توثیق کی۔

علاوہ ازیں یورپی یونین کے وفد کے ناظم الامور نے وزیر اعظم شہباز شریف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور یورپین کونسل کے صدر اور یورپی یونین کمیشن کے صدر کی نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

Advertisement

وزیراعظم نے تہنیتی پیغامات پر چارج ڈی افیئرز کا شکریہ ادا کیا اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان یورپی یونین اور اس کے رکن ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان مضبوط اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو اجاگر کیا۔

خیال رہے کہ پاکستان اور یورپی یونین اس سال سفارتی تعلقات کے قیام کی 60ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

اس سنگِ میل کی مناسبت سے تقریبات اسلام آباد اور برسلز دونوں میں منعقد ہونے کا تصور کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے
ڈائیوو ایکسپریس؛ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے خواب کی تعبیر میں پیش پیش
Advertisement
Next Article
Exit mobile version