Advertisement

سینئر اداکار خالد انعم کی شاہد آفریدی پر مختلف انداز میں تنقید

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار خالد انعم نے شاہد آفریدی پر تنقید کر ڈالی۔

پاکستان شوبز کے معروف سینئر اداکار خالد انعم نے اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی پر ہلکے پھلکے انداز میں تنقید کی ہے۔

اداکار نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شئیر کی ہے جس میں انہوں نے شاہد آفریدی  کی کرکٹ کی کارکردگی کی مثال دیتے ہوئے ان پر تنقید کی۔

 انہوں نے لکھا کہ ’شاہد آفریدی سے اختلاف اپنی جگہ لیکن شاہد آفریدی ایک ہیرو ہے ، ایک وقت جب پاکستان کے28 رنز پر 4 آؤٹ ہوتے تھے  پھر شاہد آفریدی بیٹنگ پر آتا تھا اور پاکستان کے 28 رنز پر 5 آؤٹ ہوجاتے تھے‘۔

یاد رہے کہ شاہد آفریدی کی جانب سے حال ہی میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی تعریف جب کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی  پالیسیوں پر ان کو  تنقید کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد سے ہی شاہد آفریدی تنقید کی زد میں ہیں۔

 جبکہ شاہد آفریدی نے وزیر اعظم شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے بعد انہیں مبارکباد بھی دی تھی۔

Advertisement

دوسری جانب شاہد آفریدی نے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے خود پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کی پالیسیوں سے اختلاف رکھنے کا حق مجھے حاصل ہے، بطور کپتان انہوں نے ہمیشہ عمران خان کی تعریف کی لیکن بطور وزیر اعظم ان کی پالیسیوں سے اختلاف کرنا ان کا حق ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
Next Article
Exit mobile version