آئی سی سی کی سابق کیوی ویمن کپتان کو شاندار کیریئر پر مبارکباد

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نیوزی لینڈ کی سابق کپتان ایمی اسیٹرتھ ویٹ کو 15 سالہ شاندار بین الاقوامی کیریئر کے لیے مبارکباد دی ہے جس کے دوران انہوں نے آئی سی سی کے متعدد ایونٹس اور دو طرفہ سیریز میں کھیلا۔
تفصیلات کے مطابق 35 سالہ آل راؤنڈر جنہوں حال ہی میں اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، اس سال کے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے اسکواڈ کا حصہ تھیں اور وہ اپنے ملک کی سب سے زیادہ ون ڈے کھیلنے والی کھلاڑی ہیں۔
سیٹرتھ ویٹ نے 2007 میں انگلینڈ کے خلاف 17 رنز کے عوض چھ وکٹیں حاصل کی تھیں جو کہ اس وقت خواتین کے ٹی وئنٹی میچ کے بہترین اعداد و شمار تھے اور 2016-17 میں ون ڈے میں لگاتار چار سنچریاں بنائیں۔
آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو جیوف ایلارڈائس نے کہا کہ سیٹرتھ ویٹ بہت سے لوگوں کے لیے ہیرو ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ اس کھیل سے جڑی رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کی جانب سے میں ایمی اسیٹرتھ ویٹ کو ایک کامیاب کیریئر کے لیے مبارکباد دیتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ کھیل میں شامل رہیں گی،میں اس کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔
بائیں ہاتھ کی بلے باز اسیٹرتھویٹ نے 145 ون ڈے میچوں میں سات سنچریوں اور 27 نصف سنچریوں کے ساتھ مجموعی طور پر 4,639 رنز بنائے جبکہ 111 ٹی ٹوئنٹی میچز میں انہوں نے ایک نصف سنچری کے ساتھ 1,784 رنز بنائے۔
سابق کیوی کپتان نے ون ڈے میں 50 اور ٹی ٹوئنٹی میں 26 وکٹیں حاصل کیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

