Advertisement

عدالت کا راجہ ریاض کو اپوزیشن لیڈرتعیناتی کی تصدیق شدہ کاپی پیش کرنے کا حکم

راجہ ریاض

لاہور ہائی کورٹ نے راجہ ریاض کو اپوزیشن لیڈرتعیناتی کی تصدیق شدہ کاپی پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پرسماعت ہوئی۔

جسٹس مزمل شبیر اختر نے درخواست پرسماعت کی جس میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزارنےعدالت کے سامنے مؤقف پیش کیا کہ راجہ ریاض نے سوشل میڈیا پرسپریم کورٹ کے ججز کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ راجہ ریاض نے ججز کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت راجہ ریاض کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے جس پر عدالت نے راجہ ریاض کا اپوزیشن لیڈر تعیناتی کی تصدیق شدہ کاپی پیش کرنے کا حکم دیا۔

Advertisement

دوسری جانب لاہورہائی کورٹ نے وزیراعلٰی حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر جواب جمع نہ کرانے پر جرمانے کا تحریری حکم جاری کردیا۔

عدالت نے جواب جمع نہ کروانے پر وزیراعلی حمزہ شہباز کو ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ پنجاب حکومت، ڈپٹی اسپیکر، سیکریٹری پنجاب اسمبلی اور پرنسپل سیکریٹری ٹو گورنر پر بھی ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق جرمانے کی رقم 30 مئی سے قبل لاہورہائی کورٹ بار کے اکاؤنٹ میں جمع کروائی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version