Advertisement

عمران نیازی امریکی سازش کی طرح اب اپنی جان کو خطرے کا بیانیہ بنا رہے ہیں، رانا ثناءاللہ

رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی امریکی سازش کی طرح اب اپنی جان کو خطرے کا بیانیہ بنا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نیازی امریکی سازش کی طرح اب مسلسل اپنی جان کو خطرے کابیانیہ بنارہے ہیں، جان کو ممکنہ خطرے سے متعلق اگر کوئی ٹھوس ثبوت سابق وزیراعظم عمران نیازی کے پاس ہے تو اسے وزارت داخلہ سے فی الفورشئیرکریں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اس معاملے کی مکمل تحقیقات کروانے کیلئے تیار ہے، اگر سابق وزیراعظم عمران نیازی چاہیں تو جان کو خطرے سے متعلق معاملے پر ایک جوڈیشل کمیشن بھی قائم کرسکتے ہیں۔

رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن عمران نیازی کے فراہم کردہ شواہد اور معلومات کا جائزہ لیکر آزادانہ فیصلہ دے سکتا ہے، اگرعمران نیازی اپنی جان کو خطرے سے متعلق معلومات فراہم نہیں کرتے تو امریکی سازش کی طرح اس بیانیے کو بھی ایک پولیٹیکل اسٹنٹ ہی تصور کیا جائیگا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ایک سابق وزیراعظم کا اپنی جان کے خطرے کو پولیٹیکل اسٹنٹ کے طور پر پیش کرنا انتہائی افسوسناک ہے اور خطرے کا باعث ہوسکتا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ میرا مشورہ ہے عمران نیازی اپنی سیکیورٹی کو سیاسی پروپیگنڈے کے طور پر پیش نہ کرے، شواہد ہیں ہم سے شئیر کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version