گوگل نے فشنگ سے خبردار کرنے کی سروس پیش کردی

گوگل نے اپنی تمام سہولیات اور بالخصوص گوگل چیٹ میں صارفین کو ذاتی اکاؤنٹ سے موصول ہونے والے مشکوک پیغامات ، اسپائی ویئر اور میل ویئر سے خبردار کرنے کی عملی کوشش شروع کردی ہے۔
حال ہی میں منعقدہ گوگل ڈویلپر کانفرنس میں اپنے صارفین کے تحفظ کے لئے کئی نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ اس میں فشنگ سے بچاؤ بھی شامل ہیں۔ فشنگ کو ڈجیٹل چارہ بھی کہاجاسکتا ہے۔ اس میں مشہور کمپنیوں کے نام سے آپ کو فون کرکے معلومات ہتھیالیتا ہے۔ اسی طرح گوگل چیٹ کے اشتہار میں بظاہر نارمل پیغامات بھی آپ کی معلومات تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ ان میں بینک اکاؤنٹ تک رسائی اور شناخت کی چوری تک کے سارے ہتھکنڈے شامل ہوسکتے ہیں۔
کانفرنس میں گوگل نے اکاؤنٹس کی حفاظت کے لیے ڈبل چیک ویری فکیشن سے بڑھ کر دیگر سہولیات کا اعلان کیا ہے۔ تاہم اب جی میل میں فشنگ سے بچانے کے لئے ازخود انتباہی بینر سامنے آجائے گا۔ تاہم یہ سروس اگلے چند ماہ میں مکمل طور پر دستیاب ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

