Advertisement

ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں ایک دن کی بھی تاخیر برداشت نہیں، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لئے مقرر کردہ ڈیڈ لائن میں ایک دن کی بھی تاخیر برداشت نہیں۔

 وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں مختلف محکموں کے تحت صوبہ بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری کے علاوہ صوبائی محکموں کے انتظامی سیکرٹریوں نے شرکت کی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے محمود خان نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لئے مقرر کردہ ڈیڈ لائن میں ایک دن کی بھی تاخیر برداشت نہیں، مالی سال کے اختتام تک ت جاری شدہ ترقیاتی فنڈز کے سو فیصد استعمال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،ترقیاتی فنڈز لیپس ہونے کی صورت میں متعلقہ سیکرٹری ذمہ دار ہوگا۔

محمود خان کا کہنا تھا کہ محکمے اگلے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تیاری پر خصوصی توجہ دی، انتظامی سیکرٹریز اگلے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تیاری کے لئے اجلاسوں میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔

Advertisement

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگلے ترقیاتی پروگرام میں جاری منصوبوں کی تکمیل کو ترجیح دی جائے جبکہ بعض منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتار تسلی بخش نہیں،  متعلقہ سیکرٹریز ان منصوبوں پر ٹھوس پیشرفت یقینی بنائیں،اگلے پندرہ دنوں میں ان منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے دوبارہ اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

محمود خان نے کہا کہ متعلقہ سیکرٹریز ان منصوبوں پر ٹھوس پیشرفت سے آگاہ کریں، نئے منصوبوں کی زمینوں کے لئے جاری شدہ فنڈز جلد سے جلد زمین مالکان کو ادا کئے جائیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے مزید کہا کہ سٹیزن فیسیلیٹیشن سنٹرز کے قیام کے لئے ایک ہفتے کے اندر موزوں جہگوں کی نشاندہی کی جائے جبکہ ورسک روڈ پشاور پر قائم ماربل فیکٹریوں کو مہنمد اکنامک زون منتقلی کے لئے پندرہ دنوں میں لائحہ عمل تیار کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version