Advertisement

مطالبہ ہے کہ فاشسٹ حکومت کو عوام کو ہراساں کرنے سے باز رکھا جائے، عالیہ حمزہ

عالیہ حمزہ ملک

عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ مطالبہ ہے کہ فاشسٹ حکومت کو عوام کو ہراساں کرنے سے باز رکھا جائے۔

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ نے ہیومن رائٹس کی تنظیموں کو خطوط ارسال کیے ہیں جن میں انہوں نے پر امن لانگ مارچ اور شرکا سے فاشسٹ حکومت کا رویہ بیان کیا ہے۔

عالیہ حمزہ نے پر امن احتجاجیوں کے ساتھ ناروا سلوک اور بدترین ریاستی دہشتگردی کی ویڈیوز بھی بھجوائی ہیں۔

انہوں نے کہا خطوط میں لکھا ہے کہ آئین کے تحت پر امن احتجاج کا حق کسی بھی سیاسی جماعت کو حاصل ہے، فاشسٹ حکومت نے آئین اور قوانین کی خلاف ورزی کی، نہتے مظاہرین پر پیلٹ گنز، زائد المعیاد شیلنگ کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما نے لکھا کہ فاشسٹ حکومت نے چادر و چاردیواری کو پامال کر کے کارکنوں کو گرفتار کیا، پرامن مظاہرین پر شیلنگ کی گئی، جس کی جنگ میں بھی استعمال پر پابندی ہے۔

Advertisement

انہوں نے لکھا کہ انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل ہے کہ فاشسٹ کو ایسے اقدام سے روکے، مطالبہ ہے کہ فاشسٹ حکومت کو عوام کو ہراساں کرنے اور بدترین ریاستی دہشتگردی سے باز رکھا جائے۔

عالیہ حمزہ نے لکھا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں حکومتی ریاستی دہشتگردی، پیلٹ گنز کے استعمال اور ایکسپائرڈ شیلنگ کے استعمال کی تحقیقات کرے۔

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما نے خطوط میں لکھا کہ فاشسٹ حکومت نے دہشتگردوں کے خلاف استعمال ہونے والی ایکسپائرڈ شیلنگ پرامن مارچ کرنے والوں پر کی، فاشسٹ حکومت نے عورتوں اور بچوں کی پرواہ کیے بغیر ریاستی دہشتگردی جاری رکھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version