گندم اسمگل ہوتی ہے تو اس کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے، بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ گندم کسی دوسرے ملک اسمگل ہوتی ہے تو اس کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے۔
بیرسٹر سیف نے گندم کی اسمگلنگ روکنے کے حوالے سے خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کا گندم کی ترسیل کا نظام انتہائی مربوط ہے۔
انہوں نے کہا کہ گندم اور آٹے سے متعلق ڈیجیٹل نظام کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر نگرانی ڈیٹا حاصل کیا جاتا ہے، ملک کے تمام بارڈرز کا کنٹرول وفاق کے پاس ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ گندم کسی دوسرے ملک اسمگل ہوتی ہے تو اس کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے، وفاق سنجیدگی کا مظاہرہ کرے تو ہر ممکن تعاون کریں گے، سیاسی وزیراعظم سیاسی بیانات کی بجائے جلد سے جلد الیکشن کروائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News