شعیب ملک کی پسندیدہ اداکارہ کون ہیں؟ کرکٹر نے دل کی بات کہہ دی

پاکستان کے آل راؤنڈر کھلاڑی شعیب ملک کی پسندیدہ اداکارہ کون ہیں، پہلی مرتبہ کرکٹر نے اعتراف کر لیا۔
پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں ان سے سوال کیا گیا کہ ان کی پسندیدہ اداکارہ کون ہیں اور اگر انہیں فلم میں کام کرنے کا موقع ملا تو کس اداکارہ کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گے۔
اس پر شعیب ملک بھی اپنے دل کی بات کہے نہ رہ سکے اور انہوں نے کہا کہ ماہرہ خان اور عدنان صدیقی اچھے اداکار ہیں لیکن مجھے صبا قمر کی اداکاری بہت اچھی لگتی ہے ان کے ساتھ کام کرکے سیکھنے کا موقع بھی ملے گا ۔
اپنے پسندیدہ گلوکار کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عاطف اسلم ان کے پسندیدہ گلوکار ہیں جن کے گانے وہ ہر وقت گنگناتے رہتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

