Advertisement

پی سی بی کا خواتین لیگ کو فروغ دینے کے لئے پی ایس ایل کو استعمال کرنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے خواتین کی لیگ کے افتتاحی ایڈیشن کو فروغ دینے کے لئے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)  کی مقبولیت کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس کی اطلاع کرکٹ پاکستان نے دی۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی، رمیز راجہ کی سربراہی میں، پہلے ہی پی ایس ایل کی طرز کا ویمنز ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان کر چکا ہے، اور ایک تجویز پہلے ہی تیار کر لی گئی ہے۔

تجویز کے مطابق میچز پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے دوران ہوں گے، یہ میچ دوپہر کو ہوں گے جبکہ مردوں کے پی ایس ایل میچز رات کو کھیلے جائیں گے کیونکہ براڈکاسٹنگ اور انفراسٹرکچر کی الگ سے ضرورت نہیں ہوگی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ابتدائی بات چیت میں آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ سمیت مختلف ممالک کی خواتین کرکٹرز نے لیگ کا حصہ بننے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

ٹیم میں چار غیر ملکی کھلاڑی شامل ہوں گے اور ساتھ ہی ایک انڈر 19 مقامی کھلاڑی کو بھی پلیئنگ الیون میں جگہ ملے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version