Advertisement

شہریوں کی فحش ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنیوالی خاتون ساتھیوں سمیت گرفتار

شہریوں کی فحش ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنیوالی خاتون ساتھیوں سمیت گرفتار کرلی گئی ہے۔

تفسیلات کے مطابق سرگودھا شہر میں شہریوں کی برہنہ ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنیوالی حسینہ ساتھیوں سمیت گرفتار کرلی گئی ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ صدف اعجاز نامی خاتون شہریوں کو فون پر ٹریپ کرکے فحش ویڈیوز بنا کر لاکھوں روپے لوٹتی تھی، خاتون نے 10 رکنی مکمل گینگ بنایا ہوا تھا۔

 ڈی ایس پی سٹی تصور خان نے کہا کہ خاتون ضلع بھر کے تھانوں میں نوجوانوں کیخلاف جنسی زیادتی کے مقدمات درج کرواتی تھی، مختلف تھانوں میں مختلف ناموں سے مقدمات اور درخواستیں دے رکھی تھیں۔

 ڈی ایس پی سٹی نے بتایا کہ گینگ کی سرغنہ کا اصل نام سبین حیات ہے، خاتون 2 درجن سے افراد کو فحش ویڈیوز بنوا کر اسکے عوض کروڑوں روپے وصول کر چکی ہے۔

Advertisement

ڈی ایس پی سٹی تصور خان نے کہا کہ خاتون نے چند روز قبل مشروب کمپنی کے افسر کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کروایا ، لاہور کے رہائشی ساجد سے 20 لاکھ کی گاڑی اور پانچ لاکھ لوٹنے کے باوجود مقدمہ درج کروا دیا۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ملزمہ خاتون اور اسکے چار ساتھی تھانہ ساجد شہید نے دھر لئے گئے ہیں، پولیس گرفتار گینگ سے تفتیش کر رہی ہے کیونکہ مزید انکشافات کی توقع ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version