Advertisement

ریفریجریٹر میں لائٹ اور فریزر میں نہیں، اس کی وجہ کیا ہے؟ جانیے

کبھی آپ نے سوچا ہے کہ نیچے والے حصے یعنی ریفریجریٹر میں تو لائٹ ہوتی ہے مگر فریزر میں نہیں۔

ویسے تو فریج بنانے والی کمپنیوں نے اس حوالے سے کوئی واضح وجہ نہیں بتائی مگر ایک ماہر معیشت رابرٹ فرینک کے مطابق صارفین ریفریجریٹر میں لائٹ کو اکثر استعمال کرتے ہیں تو وہ اس فیچر کو قابل قدر تصور کرتے ہیں اور اسی وجہ سے کمپنیاں ریفریجریٹر میں لائٹس کی تنصیب کو فریزر کے مقابلے میں زیادہ بہتر سمجھتی ہیں۔

فریزر میں لائٹ لگانا فائدے مند نہیں کیونکہ اس پر برف جمنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے ویسے تو سیلف ڈی فروسٹنگ فریزر بھی اب مارکیٹ میں دستیاب ہیں مگر صارفین کو فریزر میں لائٹ نہ ہونے کی عادت ہوچکی ہے۔

صارفین فریزر میں لائٹ کو اس لیے بھی اہم نہیں سمجھتے کیونکہ ہم میں سے اکثر لوگ فریزر کے دروازے کو ریفریجریٹر کے مقابلے میں بہت کم کھولتے ہیں اور جب بھی فریزر کا دروازہ کھولا جاتا ہے تو اس کے سامنے چند منٹ سے زیادہ نہیں کھڑے ہوتے۔

اب ہمارے لیے یہ معمول کا حصہ ہے تو فریزر میں لائٹ نہ ہونے کے مقابلے میں لائٹ ہونا زیادہ حیران کن محسوس ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version