’میری ماں کے برابر کوئی نہیں‘، دانیہ ملک کی نئی ویڈیو سامنے آگئی

رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک نے اپنی والدہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایک ویڈیو شئیر کی ہے۔
دانیہ ملک نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر اپنی یہ نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ اپنے آبائی علاقے میں والدہ کے ساتھ موجود ہیں اور ساتھ ہی اس کلپ پر ماں کے حوالے گا نا بھی سنا جا سکتا ہے ، جس کے بول ہیں ’ میری ماں کے برا بر کو ئی نہیں‘۔
گزشتہ دنوں دانیہ ملک نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر خصوصی اسٹوریز شیئر کی ہیں جس میں اُنہوں نے عامر لیاقت پر مزید سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا ہےکہ مجھے غلط مت سمجھیے گا، میں آپ سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں مَلِک ذات کی ہوں، میں سیدہ نہیں ہوں، ایسا مجھے عامر لیاقت نے کہا تھا کہ تم اپنے نام کے ساتھ سیدہ لکھواؤ، میں نے اُنہیں بہت روکا تھا کہ یہ غلط ہے۔
اس پردانیہ نے بتایاکہ عامرلیاقت کا کہنا تھا کہ یہ میرا مسئلہ ہے، میں جانوں اور میرا کام۔
دانیہ ملک کا کہناہے کہ آپ سب دیکھ سکتے ہیں کہ میرے نکاح نامے پر ملک لکھا ہوا ہے ناکہ سیدہ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

