آزاد کشمیر کے مسائل کے حل کے لیے ہم سب اکھٹے ہیں، راجہ فاروق حیدر

راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے مسائل کے حل کے لیے ہم سب اکھٹے ہیں۔
سابق وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر راجہ فاروق حیدر نے قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں کہا کہ آزاد کشمیر کے مسائل کے حل کے لیِے ہم سب اکھٹے ہیں، آزاد کشمیر کے بجٹ پر لگائے جانے والے کٹ کے حوالے سے حکومت پاکستان سے بات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس پیسے نہیں ہوں گے تو ملازمین کو تنخواہیں اور پینشن کہاں سے دیں گے، آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت بھی بجٹ کے حوالے سے حکومت پاکستان سے بات کرے۔
راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ جب میں وزیر اعظم تھا تو عمران خان نے کہا کہ آپ کی کارکردگی بہتر ہے ہم آپ کا فنڈز بڑھا دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News