سیف علی خان کے بڑے بیٹے والد کے نقش قدم پر چلنے کیلئے تیار؟

بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان کی سابقہ اہلیہ امریتا سنگھ سے سارہ علی خان اور بیٹا ابراہیم علی خان ہیں، اب بیٹی کے بعد بیٹا بھی والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابراہیم علی خان جلد ہی مشہور جنوبی بھارتی فلم ’ہریدایام‘ کے ہندی ریمیک سے بالی ووڈ میں قدم رکھ سکتے ہیں اور ابراہیم اس فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے مایہ ناز پروڈیوسر کرن جوہر اور سٹار اسٹوڈیوز کی جانب سے ہریدایام کو ہندی زبان میں دوبارہ بنایا جائے گا۔
کرن جوہر کچھ عرصے سے ابراہیم کے لیے ایک مناسب لانچ فلم کی تلاش میں تھے تاہم کرن کے مطابق یہ فلم ابراہیم کو بالی ووڈ میں لانچ کرنے کے لیے بہترین پراجیکٹ ثابت ہوسکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News