میں نے ہمیشہ سندھ کی محرومیوں کی بات کی ہے، فہمیدہ مرزا

فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ سندھ کی محرومیوں کی بات کی ہے۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ سندھ کی محرومیوں کی بات کی ہے، ہم نے سیاست نہیں کرنی، پانی سندھ کی زندگی و موت کا مسئلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پانی کی وزارت سندھ کے پاس ہے، وہ جوابدہ ہیں، جو بھی شارٹ فال ہے وہ برابری کی بنیاد پر تقسیم ہونا چاہیے۔
فہمیدہ مرزا نے کہا کہ کچھ نئے آنے والے پہلے دن سے ایوان کا ماحول خراب کررہے ہیں، اگر آپکو پانچ چھ لوگوں کی اپوزیشن بھی برداشت نہیں تو بتا دیں، ہمیں مجبور نہ کریں کہ ہم باہر جا کر اپنی بات کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

