ملک کے حالات بہتر ہوں تو پھر شادی کا سوچوں گی، رابعہ بٹ

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور ماڈل اور ٹی وی اداکارہ رابعہ بٹ نے بالآخر اپنی شادی کے حوالے سے سوچنا شروع کر دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمیشہ رابعہ بٹ سے مداح یہی سوال کرتے نظر آتے ہیں کہ وہ کب شادی کر رہی ہیں۔
رابعہ بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ ’یہ ذرا ملک کے حالات ٹھیک ہوں تو میں بھی ذرا سوچوں پھر شادی کا‘۔
Yeh zara mulk kei halaat theek hon tau mein bhi kuch sochoon phir shaadi ka.
Advertisement— Rabia Butt (@Iamrabiabutt) May 26, 2022
حال ہی میں سوشل میڈیا پر رابعہ بٹ کے چوری چھپے شادی کی افواہیں بھی زیر گردش تھی۔
رابعہ بٹ نے دلہن بنے اپنی ایک تصویر شیئر کی ، جس میں اُن سے مداحوں کی جانب سے مزید شادی کی تصویریں شیئر کرنے کی فرمائش کی گئی۔
رابعہ بٹ نے اپنے کمال حسِ مزاح کا استعمال کیا اور ایک مداح کو جواب دیا کہ پہلے لوگ شادی کا کھانا مانگتے تھے اب تصویریں مانگتے ہیں۔
واضح رہےکہ سوشل میڈیا پر 37 سالہ ماڈل کے حوالے سے شادی کی یہ افواہیں بےبنیاد نکلی، جس تصویر پر انہوں نے شادی کی مبارکباد پر مداح کا شکریہ ادا کیا ، وہ برائیڈل کٹیور ویک کی ہے جس کا انعقاد گزشتہ برس دسمبر میں ہوا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

