کروایشیا میں پائی گئی کتاب ساٹھ برس بعد برٹش لائبریری کو واپس کردی گئی

برٹش لائبریری نے کہا کہ لگ بھگ ساٹھ برس قبل ان کی لایبریری سےجاری کردہ کتاب ساٹھ برس بعد دوبارہ برٹش لائبریری کو موصول ہوگئی ہے جو کروایشیا کے ایک دور افتادہ کتب خانے میں عرصے سے موجود تھی۔
برٹش لائبریری میں کروایشیا سے عطیہ کردہ کچھ سامان اور کتابیں موصول ہوئیں تو ان میں ایک ناول دی لونگ کپل کے نام سے موجود تھا۔ اس پر برٹش لائبریری کی مہر اور تفصیلات درج تھیں اور بظاہر یوں لگتا ہے کہ خفت چھپانے کے لے اسے دیگر کتابوں کے ساتھ بھیجا گیا تھا۔
معلوم ہوا کہ یہ کتاب لائبریری کے ذیلی کتب خانے ، گنزبورو لائبریری سے جاری کی گئی تھی جو اپ وچ میں موجود ہے اور اسے 1952 میں جاری کی گیا تھا۔ یہ لائبریری دوبارہ گنزبورو بھیجی گئی ہے جہاں اسے ایک نمایاں مقام پر رکھا گیا ہے۔
اس موقع پر لائبریری انتظامیہ نے کروایشیا کا شکریہ ادا کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News