Advertisement

شہری کی گمشدگی؛ اہلخانہ کو فون کرنیوالے وڈیرے اورمبنیہ میجرکو پیش کرنے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ

شہری کی گمشدگی کے معاملے پرعدالت نے اہلخانہ کو فون کرنیوالے وڈیرے اورمبنیہ میجرکو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شہری عبدالحمید کی کراچی سے گمشدگی کے معاملے پر سماعت ہوئی۔

سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا شہری کے اہلخانہ کو فون کال کرنے والے وڈیرے اور مبینہ میجر رحیم کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے حکم دیا کہ میجر رحیم، سروراور لڑکی کے تایا کو آئندہ سماعت پرپیش کیا جائے۔

لاپتا شہری عبدالحمید کی بیٹی نے عدالت کے روبرو بیان دیا کہ میرے والد کو کراچی سے اٹھایا گیا۔ عبدالحمید کو کچھ عرصہ قبل تھانہ ائیرپورٹ کی حدود سے اٹھایا گیا۔

Advertisement

بیٹی عدالت کے سامنے بیان دیا کہ ہمیِں تیسرے درجے کا شہری سمجھا جاتا ہے۔ کال لوگ کرکے خود کو میجر اور ایجنسیوں کا آدمی بتاتے ہیں۔ کہا جاتا ہے تم لوگ خاموش رہو، والد واپس آجائے گا۔

لڑکی نے بیان میں عدالت کو یہ بھی بتایا کہ ہمیں کچھ نہیں پتہ بس والد کو بازیاب کرایا جائے۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ بتایا گیا ہےعبدالحمید کو سی ٹی ڈی بلوچستان لے گئی ہے۔ جن نمبرز سے کال موصول ہوتی ہے ان میں سے ایک لڑکی تایا ہیں۔

تفتیشی افسر نے یہ بھی عدالت کو بتایا کہ کال کرنے والا ایک بندہ خود کو میجر رحیم کہتا ہے مگر وہ میجر ہے نہیں۔

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے کہا کہ جوجو بھی گمشدہ شہری کے اہلخانہ کو کال کرتے ہیں انہیں عدالت لے آؤ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
Next Article
Exit mobile version