Advertisement

‘پنجاب اسمبلی کو اس طرح چلایا جارہا ہے جیسا محلے کو چلایا جاتا ہے’

پارلیمانی لیڈر و جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ پنجاب  اسمبلی  کو اس طرح چلایا جارہا ہے جیسا محلے کو چلایا جاتا ہے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی نے کہا کہ رات اچانک اطلاع ملی کہ 30 مئی کو ہونے والا اجلاس آج بلا لیا گیا ہے، پنجاب  اسمبلی  کو اس طرح چلایا جارہا ہے جیسا محلہ کو چلایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرویز الہی کے دور میں اسمبلی کی بے توقیری کی مثال نہ حال اور نہ ماضی میں ملتی ہے، پنجاب اسمبلی کے اطراف کو پولیس نے سیل کر رکھا ہے۔

حسن مرتضی نے کہا کہ راستہ بند ہونے سے گنگا رام سے پیدل پہنچا ہوں، میں ٹیکس ادا کرتا ہوں جو پولیس پولیس گردی کر رہی ہے وہ بھی ہمارے ٹیکس سے تنخواہیں لیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ملک عام لوگوں کے لیے نہیں بنا بلکہ پروٹوکول اور اشرافیہ کے لیے ہے،  اجلاس بغیر ایجنڈے کے آج بلایا گیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز ہو کوئی اور ہو ایسا نہیں ہونا چاہیے، ہماری تو عمر اپوزیشن میں گزر گئی ہمیں کوئی مسئلہ نہیں۔

حسن مرتضی نے مزید کہا کہ عوامی نمائندگان کا کیا قصور ہے، پولیس ریاست کی ملازم ہونی چاہیے کسی حکومت کی نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version