دنیا کا سب سے بڑا قلم کہاں موجود ہے؟ ویڈیو دیکھیں

بھارتی شہری نے دنیا کا پہلا 37.2 کلوگرام وزنی ’بال پین‘ بنا کر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے شہری نے 2011 میں دنیا کا سب سے قد آور قلم تیار کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا جس کی نئی ویڈیو گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے شئیر کی گئی ہے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اچریا نامی شخص نے دنیا کا پہلا 37.2 کلوگرام وزنی ’بال پین‘ بنا کر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروایا۔
ورلڈ ریکارڈ انتظامیہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کو دیکھنے والے بھی اس قدر وزنی اور لمبے بال پین کو دیکھ کر حیران ہیں، رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس قلم کی لمبائی 5.5 میٹر ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ پین اتنا بڑا اور وزنی ہے کہ چار پانچ لوگوں نے مل کر ایک ساتھ قلم پکڑ رکھا ہے اور اس سے لکھ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس قلم کی تیاری میں مختلف دھاتوں کا استعمال کیا گیا ہےجبکہ اس پین کے اوپر ہاتھوں کی مدد سے خصوصی ڈیزائن بھی بنایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

