Advertisement

موجودہ دور کی جنگوں میں تینوں فورسز کا اشتراک کامیابی یقینی بناتا ہے، نیول چیف

نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی نے کہا ہے کہ موجودہ دور کی جنگوں میں تینوں فورسز کا اشتراک کامیابی یقینی بناتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیول چیف نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں کمانڈنٹ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج نے نیول چیف کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نیول چیف نے مادرِ وطن کے دفاع کے لیے مسلح افواج کی قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا، انہوں نے اسٹاف کورس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید فوجی آپریشنز میں اشتراک کو مرکزیت حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور کی جنگوں میں تینوں فورسز کا اشتراک کامیابی یقینی بناتا ہے، پاک بحریہ ہائبرڈ وارفیئر کے دور میں میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز سے پوری طرح آگاہ ہے۔

نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی کا مزید کہنا تھا کہ پاک بحریہ ملک کو درپیش میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version