Advertisement

عمران خان پر نالائق ترین وزیراعظم کا بدنما داغ ہمیشہ کیلئے سج گیا ہے، نیر بخاری

سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان پر نالائق ترین وزیراعظم کا بدنما داغ  ہمیشہ کیلئے سج گیا ہے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں نیر بخاری نے کہا کہ عمران خان  درجہ اول کا خطرناک زہنی مریض بن گیا ہے فوری طور پر  سرکاری تحویل میں لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ  قومی سلامتی اداروں کے دفاتر میں روزانہ ملاقاتیں کرنے والا وزیراعظم  زبان درازی ہر اتر آیا ہے ، عمران خان بتائے ون پیج اقتدار کا  ڈھول پیٹنا سچ تھا یا نکلالے جانے کے بعد بیانیہ جھوٹ ہے ۔

نیر بخاری نے کہا کہ اداروں کیلئے آئین میں  کردار واضح ہے، عمران خان نے ماورائے آئین اقدامات کی کوششیں  کیں۔

انہوں نے کہا کہ  اسٹیبلشمنٹ نے ملک کو خلفشار انتشار سے بچانے کیلئے عمرانی حکومت سے نجات کیلئے  آئینی تبدیلی پر سمجھ داری کا مظاہرہ کیا۔

Advertisement

سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان پر  نااہل اور  نالائق ترین وزیراعظم کا بدنما داغ  ہمیشہ کیلئے سج گیا ہے، ان کو  اقتدار و اختیار کے نشے میں ملکی معاشی و اقتصادی تباہی  کا حساب دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان یقین رکھیں ملکی خزانے پر ہاتھ صاف کرنے والوں سے  انصاف کے ساتھ حساب لیا جائے گا ، عوام الناس کی جیبوں پر ڈاکے ڈالنے والوں کا سرپرست وزیراعظم اصل احتساب  شروع ہونے سے قبل ہی  گھبرا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version