Advertisement

ایک ہزار ایکڑ زمین رکھنے والے چوروں کو پانی کی سہولت دی جارہی ہے، حلیم عادل شیخ

حلیم عادل شیخ

حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ایک ہزار ایکڑ زمین رکھنے والے چوروں کو پانی کی سہولت دی جارہی ہے۔

قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ کوٹڑی بیراج ڈاؤن اسٹریم پر نیا نظارہ دیکھا ہے، دریائے سندھ کے بجائے ریگستان کا نظارہ دیکھ کر آیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آج سندھ بھی انکا ہے، وفاق بھی انکا ہے، پانی کم آرہا ہے، قدرت کی طرف سے کم آرہا ہے، صورتحال یہ ہے کے دریائے سندھ کے کنارے پر بسنے والے لوگ زہریلا پانی پینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

  حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ کوٹڑی کے لوگ زہریلا پانی پینے پر مجبور ہیں، نارا کینال پر 130 سے زیادہ کنیکشن وڈیروں کے غیرقانونی طور لگے ہیں، زرداری سندھ کا پانی نارا کینال سے چوری کروا رہا ہے۔

قائد حزب اختلاف سندھ نے کہا ہے کہ تمام اضلاع میں زرداری کے وڈیرے بیٹھے ہوئے ہیں، جو پانی چوری میں ملوث ہیں، خورشید شاہ صاحب آپ وفاقی وزیر ہیں تو ٹیل کے آبادگاروں کو پانی نہیں مل رہا وہاں کیوں خاموش ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ سندھ میں پانی کی قلت سے ٹھٹھہ کے لوگ برباد ہوچکے ہیں، بدین میں لوگ پانی کی قلت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، دس سے پندرہ ایکڑ زمین رکھنے والے کاشتکار پر مقدمات درج ہوررہے ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ایک ہزار ایکڑ زمین رکھنے والے چوروں کو پانی کی سہولت دی جارہی ہے، زرداریوں کو پانی دیا جارہاہے جبکہ غریب پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
استنبول مذاکرات، وزارتِ خارجہ نے افغان تعلقات پر حقائق دنیا کے سامنے رکھ دیے
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، مسلح افواج کے سربراہوں کی تقرری پر آئینی ترمیم کی منظوری
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026ء کے انتظامات پر معاہدہ طے پا گیا
‏افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کے ناقابلِ تردید شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے
کمیٹی نے 85 فیصد کام مکمل کر لیا ہے، وزیر قانون اعظم نزیر تارڈ
پاکستان نے کویت کو شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ جیت لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version