Advertisement

برینڈن میک کولم کو انگلش ٹیم کا کوچ بنانے پر مائیکل وان کا تشویش کا اظہار

انگلینڈ کے سابق کرکٹر مائیکل وان نے گیری کرسٹن کی جگہ برینڈن میک کولم کو انگلینڈ کا نیا ٹیسٹ کوچ بنائے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میک کولم کو انگلینڈ کا نیا ٹیسٹ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کر دیا۔

 فی الحال آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے ساتھ منسلک، میک کولم اس ماہ کے آخر میں اپنے ہی ملک نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی پہلی اسائنمنٹ کے لیے انگلش ٹیم میں شامل ہوں گے ۔

مائیکل وان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی جانب سے برینڈن میک کولم کی جرات مندانہ تقرری مجھے بے چین کرتی ہے، اگر انگلش کرکٹ نے گیری کرسٹن جیسے کسی کو دوسری بار نظر انداز کیا ہے تو مجھے یہ ناقابل یقین حد تک عجیب لگتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:برینڈن میک کولم انگلش ٹیم کے کوچ مقرر

Advertisement

مائیکل وان نے کرسٹن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ تجربہ کار ہیں اور اس کردار کے لیے موزوں ہیں، ایشز میں انگلینڈ کی تباہ کن کارکردگی کے بعد ذمے داری کسی زیادہ تجربہ کار کو سونپی جانی چاہیے تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ برینڈن میک کولم ایک بڑا نام ہے لیکن ان کی تقرری سے خطرہ بھی ہے۔

مائیکل وان نے مزید کہا کہ برینڈن میک کولم کو ہم سب کے لیے بڑے پیمانے پر بہتری دیکھنے کے لیے بہت کچھ نہیں کرنا پڑے گا لیکن اگر یہ تیزی سے نہیں ہوا تو پھر ان کی تقرری کے بارے میں سوالات پوچھے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version